Free Download Islamic Zone

Search Islamic Wallpaper Animation Thems  Islamic MultiMedia Gallary  Search Islamic & Other Application (Only For Mobile)
For Hamd Naat Taqreer ect.
Arif Chishti's Dastare Fazilat 

بعض ارشادات حضور غریب نواز قدس سرہ
(۱): جسکے اندر تین خصلتیں ہوں توسمجھ لو اللہ تعالیٰ اسے دوست رکھتا ہے
اول دریا کی طرح سخاوت کرنا۔دوم سورج کی طرح شفقت کرنا۔سو م زمین کی طرح انکساری و تواضع کرنا۔
(
۲) : متوکل فی الحقیقت وہ ہے جو اپنی طرف سے خلق خدا کو کو ئی تکلیف نہ پہونچائے۔
(
۳): جو قیا مت کے دن کی سزاؤں اور عقوبتوں سے بچنا چاہتا ہے اسے ایسی اطاعت کرنی چاہئے کہ خدا کے نزدیک اس سے بہتر کوئی عبادت نہ ہو ۔لوگوں نے پوچھا کہ وہ کو نسی عبادت ہے؟ ارشاد فرمایا لوگوں کی فر یاد سننا ،مسکینوں کی حاجت روائی کر نا،بھوکو ں کو کھانا کھلانا۔
مذکورہ ملفوظات کی روشنی میں یہ کہا جا سکتا ھیکہ سرکا ر غریب نواز منکسر المزاج اور حلیم الطبع تھے ۔برد بار اور رحم دل تھے آپکی طبیعت میں عفو در گزر اور ہمدردی کا مادہ تھا۔غریبوں کی مدد اور انکی خبر گیری پر حریص تھے۔چنانچہ آپ رضی اللہ عنہ کے یہی وہ اخلاق کریمانہ تھے جن کی بدولت ہندوستان جیسے مرکز کفر و عصیان میں آپکی دعوت و تبلیغ انتہائی مؤثر ثابت ہو ئی اور کفر و شرک کے قلم رو میں توحید و اسلام کا ابدی پیغام پہنچا اور ہندوستان کے ہر خطہ میں ایمان و عمل کا غلغلہ بلندہوا۔